Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان کو 5 سالوں میں قرض کے سود کی مد میں 45 ہزار ارب روپے ادا کرنے ہیں: دستاویز

Share It:

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان اگلے پانچ سالوں کے دوران سرکاری قرضوں کے سود کی مد میں 45 ہزار ارب روپے ادا کرے گا، جس سے ملکی مالیاتی منظرنامے پر شدید دباؤ بڑھ گیا ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق، ملکی قرضوں کی ادائیگی کے اخراجات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، جو کہ حکومت کی ڈھائی سال کی کل ٹیکس اور نان ٹیکس آمدنی کے برابر ہے۔

رپورٹس کے مطابق، صرف مالی سال 27-2026 کے لیے سود کا بل 7 ہزار 824 ارب روپے رہنے کا اندازہ لگایا گیا ہے، جو ہر سال مسلسل بڑھتے ہوئے مالی سال 31-2030 تک 10 ہزار ارب روپے کی تاریخی سطح کو عبور کر جائے گا۔

دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ ملکی قرضوں میں مسلسل اضافے کے باعث ملک کو آنے والے سالوں میں سخت مالی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول