Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سندھ پبلک سروس کمیشن امتحانی نتائج کے خلاف سماعت، ایس پی ایس سی سے امتحانات کا مکمل طریقہ کار طلب

Share It:

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحانی نتائج کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے کمیشن سے تحریری اور زبانی امتحانات کا مکمل طریقہ کار طلب کر لیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں ایس پی ایس سی نتائج کے خلاف سماعت کے دوران درخواست گزاروں کی جانب سے ترمیم شدہ ٹائٹل پیش کیا گیا، جس میں امتحانات میں کامیاب قرار دیے گئے امیدواروں کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

عدالت نے کمیشن کو سخت ہدایت کی کہ امتحانی عمل اور نتائج کی تیاری سے متعلق تمام تفصیلات اور مکمل طریقہ کار اگلی سماعت پر پیش کیا جائے۔

عدالت نے معاملے کی مزید سماعت 17 جون تک ملتوی کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول