Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایران پاکستان کے ذریعے مذاکرات جاری رکھنے پر تیار، آبنائے ہرمز معاملہ پہلے اٹھانے کا مطالبہ

Share It:

تہران: (ویب ڈیسک) ایران نے پاکستان کو بھیجے گئے پیغام میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت مذاکرات جاری رکھنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

سعودی میڈیا العربیہ کے مطابق ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات جنیوا، دوحہ یا اسلام آباد میں ہو سکتے ہیں۔ ایران نے پاکستانی حکام کو آگاہ کیا ہے کہ وہ مذاکرات سے دستبردار نہیں ہوا بلکہ انہیں عارضی طور پر معطل کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ایران نے واضح کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز میں نئی سمندری گزرگاہ کے قیام کو قبول نہیں کرے گا۔ ایران کا مؤقف ہے کہ مذاکرات وہیں سے دوبارہ شروع کیے جائیں جہاں رکے تھے اور سب سے پہلے ہرمز کے معاملے پر بات کی جائے۔

ایران کے مطابق اس کے بعد منجمد اثاثوں اور پھر جوہری معاملے پر مذاکرات کیے جائیں۔

دوسری جانب امریکی خبر رساں ادارے ایکسيوس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوج کو ایران پر مزید حملہ نہ کرنے کا حکم دیا ہے، جس کے بعد دو ہفتوں سے جاری حملوں میں وقفہ آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ واضح نہیں کہ ٹرمپ کا حکم عارضی ہے یا حملوں میں وقفہ مزید جاری رہے گا۔ اگر دوبارہ حملوں کا حکم دیا گیا تو امریکی فوج مختصر وقت میں کارروائی کے لیے تیار ہے۔

وائٹ ہاؤس نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول