Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

تھرپارکر سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

Share It:

کراچی: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے سندھ سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، گرد و غبار کے طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

موسمیاتی پیشگوئی کے مطابق سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش کا امکان ہے، جبکہ بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرد آلود طوفان سے نقصان کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے سندھ کے مطابق تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین اور ٹنڈو محمد خان سمیت دیگر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ حیدرآباد، جامشورو، نواب شاہ، سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں بھی بارش متوقع ہے۔

موسمی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے، نکاسی آب اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل رکھنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول