کراچی: (ویب ڈیسک) بی آر ٹی یلو لائن منصوبے میں 6 ارب روپے سے زائد کی مبینہ کرپشن پر کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
چیف سیکریٹری کے حکم پر قائم کردہ انکوائری کمیٹی نے سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کو طلب کر لیا، جبکہ بی آر ٹی کے دو دیگر افسران کے بیانات بھی قلمبند کر لیے گئے ہیں۔
مالی خرد برد (گھپلے) میں ملوث دوسرا اہم ملزم، ڈائریکٹر پروکیورمنٹ جمن داس اب تک تحقیقات میں شامل نہیں ہوا ہے۔
یاد رہے کہ اس کرپشن اسکینڈل میں سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی، جمن داس، پراجیکٹ ڈائریکٹر کمال حکیم اور ڈپٹی ڈائریکٹر طٰہٰ عزیز کو طلب کیا گیا تھا۔
صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے مطابق، تمام افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یلو لائن منصوبے سے متعلق مکمل ریکارڈ تفتیشی افسر کے سامنے پیش کریں تاکہ معاملے کی شفاف تحقیقات ہو سکیں۔



