تازہ ترین
خیرپور میں مہران ہائی وے پر مسافر ویگن اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق، 15 زخمی محراب پور میں بااثر شخص کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف معمر خاتون کا معصوم بیٹی کے ہمراہ احتجاج سندھ یونیورسٹی میں دو طلبہ گروپوں کے درمیان تصادم، فائرنگ سے ایک طالب علم زخمی ٹنڈوالہیار کے قریب پستول صاف کرتے ہوئے اتفاقیہ گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق لاڑکانہ کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے چچا اور بھتیجا جاں بحق، ورثاء کا دھرنا کنب: آوارہ کتوں نے ایک خاتون سمیت 9 افراد کو کاٹ کر زخمی کر دیا پہلا پاکستانی خلا باز ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی خلا میں روانہ شکارپور: جعلی کھاد بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ، ایک کروڑ روپے مالیت کی کھاد برآمد، ایک شخص گرفتار شکارپور: گاؤں حمزہ کھوسو سے 28 سالہ شخص کی لاش برآمد ہیئر اسٹریٹنر کہیں آپ کے بال خراب تو نہیں کر رہا؟ جانیں استعمال کا صحیح طریقہ شام میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 5 بچے ہلاک ہو گئے پاکپتن: دوستی سے انکار پر جلائی گئی 18 سالہ لڑکی زندگی کی بازی ہار گئی نصیرآباد: مسافر خانے کی عدم دستیابی، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا شکارپور: آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے تین گھر خاکستر، لاکھوں کا نقصان چیلہار میں پلاٹ کے تنازع پر فائرنگ سے باپ بیٹا قتل؛ مٹھی اور گردونواح میں شٹر ڈاؤن ہڑتال، لاشیں رکھ کر دھرنا تنگوانی میں پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری، مقابلے میں ایک کروڑ انعام کی سفارش والا ایک اور ڈاکو ہلاک چپس کی قلت اور مہنگائی: چین کا شہر شینزین پرانے اسمارٹ فونز کی عالمی منڈی بن گیا کراچی: افغانستان سے تربیت یافتہ فتنہ الخوارج کا دہشت گرد گرفتار کراچی میں کار سوار ڈاکوؤں کی بڑی واردات! ڈیڑھ کروڑ سے زائد کا سونا اور نقدی لوٹ کر فرار طفیل سنجرانی کی گاڑی چوری ہوگئی کراچی: گڈاپ میں پارکو آئل لائن سے خام تیل چوری کرنے والے 5 ملزمان گرفتار، 200 فٹ طویل سرنگ برآمد ڈہرکی: گزشتہ روز سے لاپتہ معصوم بچے کی لاش نالے سے برآمد، علاقے میں سوگ کی فضا گمبٹ: بدامنی کے خلاف شیخ برادری کا احتجاج، ٹائر جلا کر اگڑا تا گمبٹ لنک روڈ بلاک کر دیا کوٹری: معمولی تلخ کلامی پر سر میں شیشے کا گلاس لگنے سے نوجوان جاں بحق رانی پور: کھلے گٹر (نالے) میں گر کر 2 سالہ معصوم بچہ جاں بحق شکارپور: فصل خراب ہونے کے تنازع پر فائرنگ، بزرگ شہری جاں بحق پنجاب حکومت کی گلف اسٹریم جی-500 طیارے کا آپریشنل کنٹرول پاک فضائیہ کو دینے کی منظوری پاکستان ریلوے نے 2 ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل کردیے پاکستان کا SCO مکالمے میں شرکت کا فیصلہ، مصدق ملک نئی دہلی جائیں گے کراچی: حسن اسکوائر سے نیپا تک یونیورسٹی روڈ بند، ٹریفک کے لیے متبادل راستے مقرر

آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ نے 7 نشستیں جیت کر میدان مار لیا، 2 پر برتری، پیپلز پارٹی 4 پر کامیاب

Share It:

آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے اور میرپور ڈویژن کی 13 نشستوں کے نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک 11 نشستوں کے مکمل نتائج سامنے آ چکے ہیں، جن کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے 7 جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

ایل اے 5 برنالہ میں مسلم لیگ (ن) کے کرنل (ر) وقار احمد نور اور پیپلز پارٹی کے چوہدری پرویز اشرف کے درمیان کانٹے دار مقابلہ جاری ہے۔ حلقے کا حتمی نتیجہ ابھی تک سامنے نہیں آیا، تاہم کرنل (ر) وقار احمد نور کو برتری حاصل ہے۔

دوسری جانب ایل اے 6 سماہنی میں ووٹ جلائے جانے کے واقعے کے باعث حتمی نتیجہ جاری نہیں کیا جا سکا، تاہم وہاں بھی مسلم لیگ (ن) واضح برتری حاصل کیے ہوئے ہے۔
الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر نے اب تک سرکاری طور پر 3 حلقوں کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری محمد یاسین کو اپنی آبائی نشست چڑھوئی، جاوید اقبال بڈھانوی کو کوٹلی نکیال اور ولید انقلابی کو کھوئی رٹہ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ سابق وزیراعظم چوہدری انوار الحق بھی اپنی نشست نہ بچا سکے۔

ایل اے 1 ڈڈیال کے 193 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری اظہر صادق 15 ہزار 427 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، جبکہ پیپلز پارٹی کے چوہدری افسر شاہد 9 ہزار 832 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے پہلے سرکاری نتیجے کا اعلان کرتے ہوئے چوہدری اظہر صادق کی کامیابی کی تصدیق بھی کر دی۔

ایل اے 2 کے تمام 149 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے قاسم مجید 12 ہزار 904 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے عظیم بخش چوہدری 8 ہزار 182 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

آزاد امیدوار چوہدری ظفر انور ایک ہزار 40 ووٹ حاصل کرسکے۔ وہ گزشتہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

ایل اے 3 کے تمام 161 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے یاسر سلطان 12 ہزار 590 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد سعید 11 ہزار 81 ووٹ حاصل کر سکے۔

یوں سابق صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود مرحوم کے صاحبزادے اپنی نشست برقرار رکھنے میں کامیاب رہے، حالانکہ ان کے مقابلے میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کے صاحبزادے چوہدری معیز مجید بھی میدان میں تھے۔

ایل اے 4 کے تمام 162 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری رخسار احمد 20 ہزار 172 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی کے چوہدری صہیب ارشد 13 ہزار 865 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

چوہدری صہیب ارشد سابق وزیر حکومت چوہدری ارشد کے صاحبزادے اور یاسر سلطان کے کزن ہیں، یوں بیرسٹر سلطان خاندان کو دوسری نشست پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ایل اے 5 کے 176 میں سے 175 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے کرنل (ر) وقار احمد نور 29 ہزار 875 ووٹ کے ساتھ آگے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے چوہدری پرویز اشرف 29 ہزار 143 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ اس حلقے کا حتمی نتیجہ تاحال جاری نہیں کیا گیا۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد رزاق 23 ہزار 923 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ آئی پی پی کے علی شان سونی 12 ہزار 492 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ووٹ جلائے جانے کے واقعے کے باعث حتمی نتیجہ جاری نہیں کیا گیا، تاہم مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو واضح برتری حاصل ہے اور محدود دوبارہ پولنگ کی صورت میں بھی ان کی کامیابی یقینی سمجھی جا رہی ہے۔

علی شان سونی گزشتہ 3 انتخابات مسلسل جیت چکے تھے، تاہم انہیں ووٹ جلانے اور پولنگ اسٹیشن پر حملے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ایل اے 7 کے تمام 237 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری طارق فاروق 35 ہزار 490 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ سابق وزیراعظم چوہدری انوار الحق 25 ہزار 100 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

چوہدری انوار الحق گزشتہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے، بعد ازاں فارورڈ بلاک کا حصہ بن گئے اور اس بار آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑا۔

155 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے ظفر اقبال ملک 19 ہزار 535 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ملک محمد نواز خان 11 ہزار 966 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

تمام 178 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے عمیر نعیم 31 ہزار 37 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ پیپلز پارٹی کے جاوید اقبال بڈھانوی 28 ہزار 507 ووٹ حاصل کر سکے۔

اسی حلقے میں پولنگ کے دوران تصادم میں پیپلز پارٹی کا ایک کارکن جاں بحق ہوا تھا، جس پر بلاول بھٹو زرداری نے ن لیگی امیدوار پر الزام عائد کیا تھا۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری محمد یاسین 12 ہزار 421 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے فاتح محمود الحسن 9 ہزار 63 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

اسی حلقے میں گزشتہ روز 2 پریزائیڈنگ افسران کی گرفتاری کے بعد مسلم لیگ (ن) نے نتائج پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

206 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے راجا محمد آصف 26 ہزار 190 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد اخلاق 21 ہزار 751 ووٹ حاصل کر سکے۔

چوہدری محمد اخلاق نے گزشتہ انتخابات میں مسلسل 6 بار کامیاب ہونے والے راجا محمد نصیر خان مرحوم کو شکست دی تھی، تاہم اس بار ان کے بھتیجے راجا محمد آصف کامیاب رہے۔

الیکشن کمیشن کے فارم 26 کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے راجا ریاست خان 35 ہزار 168 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری محمد یاسین 30 ہزار 320 ووٹ حاصل کر سکے۔

چوہدری محمد یاسین کو اپنی آبائی نشست پر شکست ہوئی، تاہم وہ کوٹلی سٹی کی نشست جیتنے میں کامیاب رہے۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق 193 میں سے 190 پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ ہوئی جبکہ 3 پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ نہ ہو سکی۔

نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے راجا ایاز احمد خان 21 ہزار 728 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، آئی پی پی کے انصر ابدالی 15 ہزار 648 ووٹ کے ساتھ دوسرے جبکہ پیپلز پارٹی کے ولید انقلابی 14 ہزار 386 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول