Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ریاست عوامی مفاد میں زمین حاصل کرسکتی ہے مگر زمین کی اصل مارکیٹ ویلیو کو مدنظر رکھنا ضروری ہے: سپریم کورٹ

Share It:

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں قرار دیا ہے کہ ریاست عوامی مفاد میں زمین حاصل کرسکتی ہے مگر زمین کی اصل مارکیٹ ویلیو کو بھی مدنظررکھنا ضروری ہے۔

سپریم کورٹ نے صوابی میں اراضی کیس میں اپنا فیصلہ جاری کرتے ہوئے خیبر پختونخوا  حکومت کے تمام اعتراضات مسترد کردیے اور پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔ 

سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ  زمین کی اصل مارکیٹ ویلیو کو بھی مدنظر رکھنا ضروری ہے، صرف سرکاری ریٹ پر زمین کا معاوضہ مقرر نہیں کیا جاسکتا۔ 

عدالت نے کہا کہ اراضی کے معاوضے کااصول "سونے کے بدلے سونا ہونا چاہیے  تانبہ نہیں” ، زمین کی مستقبل کی اہمیت بھی معاوضے کے تعین میں شامل ہوگی جبکہ  اراضی کے حصول میں تاخیرسے قیمتوں میں اضافے کو بھی دیکھا جائےگا۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ  منصفانہ معاوضہ ہر متاثرہ شہری کا آئینی حق ہے، ریاست عوامی مفاد میں زمین حاصل کرسکتی ہے، مگرمناسب معاوضہ دینا ہوگا۔ 

واضح رہے کیس صوابی میں نہرمنصوبے کے لیے حاصل کی گئی اراضی کے معاوضے سے متعلق تھا جہاں زمین مالکان نے سرکاری معاوضہ کم قرار دے کر عدالت سے رجوع کیا تھا۔

اس کیس میں ریفرنس کورٹ نے شواہد کی بنیاد پر زمین مالکان کا معاوضہ بڑھا دیا تھا اور پشاور ہائیکورٹ نے بھی ریفرنس کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا تھا تاہم خیبرپختونخوا حکومت نے بڑھا ہوا معاوضہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول