ممبئی (ویب ڈیسک): بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ممبئی میں طوفانی بارشوں کے باعث معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 4 دنوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں تقریباً 288 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے۔
مختلف حادثات میں 8 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ مزید بارشوں کا الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
تیز بارشوں کی وجہ سے متعدد درخت گر گئے، کچھ عمارتوں اور سڑکوں کو نقصان پہنچا، جبکہ ریل گاڑیوں کی آمد و رفت بھی متاثر ہوئی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے اگلے دو دنوں کے لیے مزید بارشوں کا ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔


