Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

انتشار پھیلانے والی ہر کوشش کو کچلا جائیگا:کورکمانڈرز کانفرنس

Share It:

راولپنڈی ( ویب ڈیسک ) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے واضح کردیا کہ پاکستان کی خودمختاری اور قومی مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنایا جائےگا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیر صدارت 276 ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق فیڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری اور قومی مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنایا جائےگا۔

کورکمانڈرز کانفرنس کے مطابق خطے میں پائیدار امن و استحکام افغان طالبان کے زیر تسلط زمین پربھارتی پراکسیوں کی روک تھام سے مشروط ہے، پاکستان دہشت گردی کے خلاف اپنی عوام کے تحفظ اور دفاع کا مکمل حق رکھتا ہے۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا گیا ، آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی، فورم نے مقبوضہ کشمیر میں یکطرفہ آبادیاتی تبدیلی کی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے اس کی بھی مذمت کی۔

کانفرنس میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کی غیر متزلزل سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت کا اعادہ کیا گیا، شرکا کا کہنا تھا کشمیریوں کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ان کا ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت دیا جائے۔

کور کمانڈرز کانفرنس کے مطابق جائز پانی کے حصے کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے سے قطعا گریز نہیں کریں گے، شرکا کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کی 24 اپریل 2025 کی ہدایت اس بارے میں مکمل رہنمائی فراہم کرتی ہے۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں علاقائی استحکام کو فروغ دینے اور کشیدگی میں کمی پر پاکستان کے تعمیری کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

فورم کے مطابق معرکہ حق میں عبرتناک شکست کے بعد دُشمن چاہتا ہے کسی طرح ہائبرڈ وار فیئر اور جھوٹے بیانیوں سے بے امنی پھیلائی جائے، بیرونی مدد سے انتشار پھیلانے والی ہر ایسی کوشش کو سختی سے کچلا جائے گا۔

شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مسلح افواج افغان طالبان کے زیر قبضہ علاقوں سے ہونے والی دہشت گردی کے خلاف انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائیاں جاری رکھیں گی، یہ لازم ہےکہ دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں میں بہترین گورننس کا نظام مہیا کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول