Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

فیفا ورلڈ کپ: ناروے برازیل کو ہرا کر پہلی بار کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

Share It:

نیو جرسی (ویب ڈیسک): فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں ناروے نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ بار کی عالمی چیمپئن برازیل کو 1-2 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا اور تاریخ میں پہلی بار کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

امریکی ریاست نیو جرسی میں کھیلے گئے میچ میں ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ارلنگ ہالینڈ نے 79 ویں اور 90 ویں منٹ میں دو گول کر کے اپنی ٹیم کو یادگار فتح دلائی۔ برازیل کی جانب سے واحد گول نیمار جونیئر نے انجری ٹائم میں پنالٹی کک پر کیا، لیکن وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکا۔

اس فتح کے ساتھ ہی ناروے پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا ہے، جبکہ پانچ بار کی عالمی چیمپئن برازیل کا میگا ایونٹ میں سفر ختم ہو گیا۔ کوارٹر فائنل میں ناروے کا مقابلہ انگلینڈ اور میکسیکو کے درمیان ہونے والے میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول