Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

وزیراعظم کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کا مینڈیٹ تسلیم کیا، بلاول

Share It:

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے وزیراعظم شہبازشریف کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہمارا مینڈیٹ تسلیم کیا۔

گلگت بلتستان میں وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا گلگت بلتستان کے مسلم لیگ کے نمائندوں نے ہماری حمایت کی، ہم مل کر اس خطے کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام آج تک ذوالفقار علی بھٹو کو یاد کرتے ہیں، گلگت بلتستان کے عوام نے ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کی، گلگت بلتستان کے عوام کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق دلوائیں گے، میں وہ دن دیکھنا چاہتا ہوں جب یہاں کے نمائندے میرے ساتھ قومی اسمبلی میں ہوں گے، حق ملکیت کا جو پیپلزپارٹی نے وعدہ کیا ہے، اس وعدے پر عملدرآمد کیا جائے گا، آپ کو محسوس نہیں ہونے دیں گے کہ ہم حکومتی اور آپ اپوزیشن بینچوں پر ہو۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ یہاں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے فارمنگ کی جاسکتی ہے، جو وفاق میں ہمیں مل کر کام کرنا ہے وہ ہم کریں گے، یہ آپ کی اپنی زمین ہے، آپ کو فیصلہ کرنا ہے کہ اس زمین کا کیا کرنا ہے، یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ایسا معاشی ماحول بنائیں گے کہ یہاں کے لوگوں کو روزگار ملے، سب سے زیادہ میریٹ یہاں گلگت بلتستان میں موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سیاست جھگڑے اور دشمنی کا دوسرا نام ہے، لیکن جی بی میں حکومت جیتنے والے اور ہارنے والے کی بھی ہے، کسی جماعت کو فرق محسوس نہیں ہونے دیں گے، سب گلگت بلتستان کے ہیں، سردیوں سے پہلے ہم گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کرائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول