Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

صحت مند بینائی کیلئے کونسے وٹامنز سب سے زیادہ مفید؟

Share It:

[ad_1]

بینائی کو صحت مند رکھنے کے لیے کچھ خاص وٹامنز سب سے زیادہ مفید ثابت ہوتے ہیں۔

1. وٹامن اے: رات کے وقت بینائی اور خشک آنکھوں کے لیے ضروری ہے۔ ریٹینا میں “رھوڈوپسِن” نامی پروٹین بناتا ہے، جو کم روشنی میں دیکھنے کے لیے ضروری ہے۔ اس کی کی کمی سے رات میں نہ دیکھ پانا (Night Blindness) اور “خشک آنکھ” ہو سکتی ہے۔

وٹامن اے کے غذائی ذرائع:

گاجر

شکر قندی

پالک، ساگ

انڈے کی زردی

جگر

2. وٹامن سی: اس سے موتیا بند سے تحفظ ملتا ہے۔ وٹامن سی ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو آنکھوں کے خلیوں کو آکسیڈیٹو نقصان سے بچاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق وٹامن سی موتیا بند بننے کے عمل کو سست کر دیتا ہے۔

وٹامن سی کے ذرائع:

مالٹے، امرود

کیوی

لیموں

شملہ مرچ

3. وٹامن ای: اس سے عمر سے متعلق بینائی کے نقصان سے تحفظ ملتا ہے۔ یہ ریٹینا میں موجود خلیوں کو فری ریڈیکلز سے محفوظ رکھتا ہے اور Macular Degeneration کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

وٹامن ای کے ذرائع:

بادام، اخروٹ

سورج مکھی کے بیج

زیتون کا تیل 🫒

4. وٹامن بی گروپ: یہ وٹامن اعصابی بینائی کیلئے اہم ہے۔ خاص طور پر بی9، بی6 اور بی12 بینائی سے جڑے اعصاب کی صحت برقرار رکھتے ہیں۔ یہ ہوموسسٹین لیول کم کرتے ہیں جو آنکھوں کی شریانوں کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے۔

وٹامن بی گروپ کے ذرائع:

مچھلی، انڈے، دودھ، دالیں، ہرے پتے والی سبزیاں



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول