Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

لاڑکانہ میں صبح سویرے فائرنگ، ون فائيو کا پولیس اہلکار شہید، دوسرا شدید زخمی

Share It:

لاڑکانہ (ویب ڈیسک) لاڑکانہ میں گھنٹہ پھاٹک کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے صبح سویرے پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ گولیوں کی زد میں آنے کے نتیجے میں ون فائیو (15) بیس ٹو کے پولیس اہلکار مجیب الرحمن سولنگی موقع پر ہی شہید ہو گئے، جبکہ ان کے ساتھی اہلکار نعمت اللہ میمن شدید زخمی ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
شہید اہلکار کی میت اور زخمی کو فوری طور پر لاڑکانہ کے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں زخمی اہلکار کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد ہسپتال کے باہر پولیس اہلکاروں اور لواحقین کا شدید رش جمع ہو گیا ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول