Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کراچی میں خواتین نے ہمت دکھا کر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی، ڈاکو فرار

Share It:

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 6 مارکیٹ کے قریب بہادر خواتین نے مزاحمت کر کے مسلح ڈاکوؤں کی لوٹ مار کی بڑی کوشش ناکام بنا دی، جس کے بعد ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق 4 مسلح ڈاکو مارکیٹ میں واقع ایک کاسمیٹکس کی دکان میں داخل ہوئے، جہاں خواتین اور بچے موجود تھے۔ ڈاکوؤں کو دیکھ کر خواتین نے ڈرنے کے بجائے ان کا مقابلہ کیا، جس پر ڈاکو بغیر کسی لوٹ مار کے بوکھلا گئے اور خوف میں فائرنگ کرتے ہوئے بھاگ نکلے۔
خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی عوامی کالونی تھانے کی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور ملزمان کا پیچھا کیا۔
ایس ایچ او عوامی کالونی عدنان بخاری نے میڈیا کو بتایا کہ بہادر خواتین کی مزاحمت کے باعث ملزمان دکاندار اور خریداروں کو لوٹے بغیر ہی فرار ہونے پر مجبور ہوئے، جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول