مٹھی (رپورٹر): پانچ ماہ قبل ڈپلو کے قریب قتل ہونے والے بدین کے رہائشی نوجوان رمضان کھوسو کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ میر جٹ کی عدالت میں کیس کے چالان پر سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران عدالت نے پولیس کی جانب سے سابق ایس ایچ او حسین بخش راجڑ کو کیس سے بری کرنے کے لیے پیش کی گئی بی (ٹو) کلاس رپورٹ کو مسترد کر دیا۔ فریادی فریق کے وکیل کے مطابق، عدالت نے سابق ایس ایچ او حسین بخش راجڑ کو کیس میں باقاعدہ ملزم قرار دے دیا ہے۔
سماعت کے دوران نامزد ملزمان حسین بخش راجڑ، پرکاش اور عطا بجیر عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل کے مطابق، کیس کے کل 6 ملزمان میں سے ایک ملزم شوکت راہموں کو عدالت نے مفرور قرار دے دیا ہے۔ سماعت کے موقع پر فریادی عبدالسلام کھوسو اپنے وکیل جھلم سنگھ کے ساتھ عدالت میں موجود تھے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فریادی عبدالسلام کھوسو نے کہا کہ وہ دو دن کے اندر حسین بخش راجڑ کی ضمانت منسوخ کرانے کے لیے عدالت میں پٹیشن دائر کریں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ انہیں عدالتوں سے مکمل انصاف ملے گا۔



