Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

گمبٹ میں 17 سالہ لڑکی نے ماں سے ناراض ہو کر زندگی کا خاتمہ کر دیا

Share It:

گمبٹ (رپورٹر): گمبٹ کے قریب ایک انتہائی افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں 17 سالہ نوجوان لڑکی نے مبینہ طور پر ماں سے ناراض ہو کر زہریلی دوا پی کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

ملنے والی معلومات کے مطابق، دیہاتی سخاوت راجپوت کی 17 سالہ بیٹی مسمات انجلی کا گھر میں ماں کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا۔ لڑکی نے گھریلو ناچاقی اور سخت غصے کی حالت میں گھر میں رکھی زہریلی دوا پی لی، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی اور دم توڑ گئی۔

نوجوان لڑکی کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی اس کے گھر میں قیامت برپا ہو گئی اور کہرام مچ گیا، جبکہ علاقے میں بھی غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ دوسری طرف، واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے کے ساتھ ساتھ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے قانونی تفتیش شروع کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول