اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وینزویلا میں آنے والے شدید زلزلوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے وینزویلا کی حکومت اور عوام، بالخصوص متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں وینزویلا کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔


