Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کھلاڑیوں کی جان کو خطرہ، ورلڈکپ کیلیے ٹیم بھارت نہیں بھیجیں گے، بنگلادیش ڈٹ گیا

Share It:



بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے بھارت میں ورلڈکپ کیلیے اپنی ٹیم بھیجنے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی سیکیورٹی اور ملک کے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں بنگلادیشی کرکٹ بورڈ (بی سی سی) کے صدر امین الاسلام اور اسپورٹس ایڈوائزر ڈاکٹر اصف نذرل نے پریس کانفرنس کی۔

ڈاکٹرآصف نے کہا کہ ورلڈکپ کیلیے اپنی ٹیم بھارت نہیں بھیجیں گے اور نہ ہم اپنےکھلاڑیوں کی سکیورٹی اور ملکی وقار پر کوئی سمجھوتہ کریں گے۔

انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ بھارت کے علاوہ دوسرے وینیو سری لنکا میں ٹیم بھیج سکتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ آئی سی سی ہمارے تحفظات پر غور کرے گی اور ہمارے مؤقف کو غیر جانبداری کے ساتھ سنا جائے گا۔

ڈاکٹر آصف نے کہا کہ بنگلادیش نے ورلڈکپ کیلیے کوالیفائی کیا ہوا ہے، ہم اپنے ملکی وقار اور کھلاڑیوں کو دیکھتے ہوئے ورلڈکپ بھارت کے علاوہ کہیں اور کھیلنا چاہتے ہیں۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول