Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

گمبٹ: خانواہن پولیس کے مبینہ مقابلے میں ہلاک نسیم منگلو کے لواحقین کا انصاف کے لیے احتجاج

Share It:

گمبٹ (رپورٹر) خانواہن پولیس کے ہاتھوں مبینہ مقابلے میں مارے جانے والے بے گناہ نوجوان نسیم منگلو کے لواحقین نے انصاف کے لیے پریس کلب گمبٹ پہنچ کر سخت احتجاج کیا۔
احتجاج کرنے والے منگلو برادری کے رہنماؤں صدام علی، راہب علی، مسمات غلام صغریٰ اور دیگر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خانواہن پولیس نے 11 دن قبل بے گناہ نوجوان نسیم منگلو کو گولیاں مار کر قتل کر دیا، جس پر پہلے سے کوئی مجرمانہ کیس درج نہیں تھا۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی نوشہرو فیروز نے نوجوان کے قتل سے متعلق جو تحقیقاتی کمیٹی قائم کی تھی، اس نے کوئی شفاف انکوائری نہیں کی، بلکہ اس کے برعکس پولیس کی جانب سے انہیں جھوٹے مقدمات درج کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
پریس کانفرنس کے دوران مبینہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے نوجوان کی معصوم بیٹی نے صحافیوں کے سامنے روتے ہوئے کہا کہ، ہمارے ابو ہمارے لیے روزی کماتے تھے، ہمیں خرچ دیتے تھے، اب ہمارے لیے کون روزی کمائے گا اور کون خرچ دے گا؟
مظاہرین نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی نوابشاہ اور ایس ایس پی نوشہرو فیروز سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرا کے مقتول نسیم منگلو کا قتل کیس درج کیا جائے، بصورتِ دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول