Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

"ماموں قتل کر دے گا” خیرپور میں 8 سالہ بچی پر کارو کاری کا الزام

Share It:

خیرپور (رپورٹر): خیرپور کے قریب ایک انتہائی افسوسناک اور انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک 8 سالہ معصوم بچی پر کارو کاری (کالی) کا الزام لگا کر اسے قتل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ معصوم بچی تحفظ کے لیے پولیس کے پاس پہنچی لیکن پولیس نے مدد کرنے کے بجائے اسے واپس بھیج دیا، جس کے بعد بچی کی فریاد والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، خیرپور کے قریب گاؤں مسیح منگریو کی رہائشی 8 سالہ بچی شہلا منگریو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ روتے ہوئے اپنے ماموں پر سنگین الزام لگا رہی ہے۔ بچی شہلا نے اپنے بیان میں کہا کہ "میرے ماموں بالو منگریو نے مجھ پر کالی (کاری) کا الزام لگایا ہے، وہ مجھے قتل کر دیں گے، خدارا مجھے تحفظ دیا جائے۔”

معصوم بچی نے ویڈیو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی جان بچانے کے لیے پہلے پولیس کے پاس مدد کے لیے گئی تھی، لیکن پولیس اہلکاروں نے اسے تحفظ دینے یا کارروائی کرنے کے بجائے تھانے سے واپس بھگا دیا، جس کی وجہ سے اس کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

بچی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے اور عوامی دباؤ بڑھنے کے بعد ایس ایس پی خیرپور نے واقعے کا سخت نوٹس لیا ہے۔ ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ معصوم بچی کو ہر صورت میں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا اور غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی باقاعدہ تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول