Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، جعفر ایکسپریس بڑی تباہی سے بچا گئی

Share It:

[ad_1]

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جعفر ایکسپریس کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔

بلوچستان کے علاقے نصیرآباد ضلع کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں صدر تھانہ کی حدود میں ریلوے ٹریک کے قریب سے سکیورٹی فورسز نے ساڑھے تین کلوگرام سے زائد بارودی مواد برآمد کر لیا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کامیابی سے ناکارہ بنا دیا۔

پولیس اور ریلوے حکام کے مطابق بروقت کارروائی سے مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس سمیت کئی انسانی جانیں اور قیمتی املاک ایک بڑے سانحے سے بچ گئیں۔ ذرائع کے مطابق رواں صبح ریلوے ٹریک کے قریب مشکوک سرگرمی کی اطلاع ملتے ہی صدر پولیس اور ریلوے پولیس کی مشترکہ ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں۔

تلاشی کے دوران ٹریک کے ساتھ لگے کچے راستے میں پلاسٹک کی تھیلی میں چھپایا گیا طاقتور بارودی مواد برآمد ہوا جو ریموٹ کنٹرول یا ٹائمر کے ذریعے دھماکے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا جس نے انتہائی احتیاط سے ساڑھے تین کلو سے زائد دھماکہ خیز مواد کو ڈیفیوز کر کے ناکارہ بنا دیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بارودی مواد کی برآمدگی کے کچھ دیر بعد پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس ٹرین کو اسی ٹریک سے گزرنا تھا ۔

حکام کے مطابق اگر یہ دھماکہ ہو جاتا تو نہ صرف مسافروں کی ایک بڑی تعداد جاں بحق و زخمی ہو سکتی تھی بلکہ ریلوے کا قیمتی انفراسٹرکچر بھی شدید نقصان سے دوچار ہو جاتا۔

ڈی پی او نصیرآباد نے ایکسپریس نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی چوکنا رہنمائی اور مقامی افراد کی بروقت اطلاع کی بدولت ایک بہت بڑا سانحہ ٹل گیا۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول