Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی؛ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر

Share It:

[ad_1]


کراچی:

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج ریکارڈ ساز تیزی دیکھی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

بازار حصص میں کاروباری ہفتے کا آغاز آج 1288 پوائنٹس کی شان دار تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 90 ہزار 455 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

بعد ازاں مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی اور اعتماد کے نتیجے میں 1355 پوائنٹس کی مجموعی تیزی کے ساتھ پی ایس ایکس کا کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 90 ہزار 522 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھوگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں اتارچڑھاؤ کے بعد 579 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ کاروبار کا اختتام ہوا اور ہنڈریڈ انڈیکس گھٹ کر 1لاکھ 88ہزار 587پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی اسٹاک ایکسچینج میں جزوی مندی کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان رہا تھا۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول