Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اداکارہ مومنہ اقبال کے ن لیگی ایم پی اے سے تعلقات تھے؟

Share It:

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نامور اداکارہ مومنہ اقبال کو مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے کے کیس میں نئے اور اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، جن میں مسلم لیگ (ن) کے صوبائی اسمبلی کے رکن (ایم پی اے) ثاقب چدھڑ پر الزامات لگائے گئے ہیں۔

لاہور میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے دفتر میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مومنہ اقبال کے وکلاء عدنان احسان اور رمشا اقبال نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ اور لیگی ایم پی اے کے درمیان 2022 اور 2023 کے دوران تعلقات رہے تھے اور ثاقب چدھڑ اداکارہ سے شادی کے خواہشمند تھے۔ تاہم جب مومنہ اقبال کو معلوم ہوا کہ ایم پی اے پہلے سے شادی شدہ ہیں تو انہوں نے اخلاقی بنیادوں پر ان سے تمام روابط ختم کر دیے۔

وکلاء کے مطابق، معاملہ اس وقت زیادہ سنگین ہوا جب اداکارہ کی شادی کسی دوسری جگہ طے پا گئی، جس کے بعد لیگی ایم پی اے نے سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے اداکارہ کے منگیتر کے خلاف مقدمہ درج کروایا اور انہیں ہراساں کرنا شروع کر دیا۔

قانونی ٹیم کا کہنا ہے کہ ہراسگی اور بلیک میلنگ کے تمام ڈیجیٹل شواہد تحقیقاتی حکام کے حوالے کر دیے گئے ہیں اور معاملے کا نوٹس لینے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کے شکر گزار ہیں۔

وکلاء نے واضح کیا کہ تمام تر دباؤ کے باوجود اداکارہ کی شادی طے شدہ تاریخ یکم جون کو ہی منعقد ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول