لاہور (ویب ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس نے کوکین کوئین پنکی کیس میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے پنجاب سے 2 اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان غیر ملکی ہیں، جن کا تعلق نائیجیریا سے بتایا جا رہا ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق، گرفتار کیے گئے دونوں غیر ملکی لاہور کے ایک بڑے ڈرگ نیٹ ورک سے وابستہ تھے اور پورے صوبے میں منشیات کی سپلائی میں ملوث تھے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ یہ گرفتاریاں مرکزی ملزمہ ‘پنکی’ کے موبائل فون سے حاصل ہونے والے اہم ڈیٹا اور معلومات کی روشنی میں کی گئی ہیں، جس کے بعد اس ہائی پروفائل کیس کی تحقیقات مزید تیز کر دی گئی ہیں۔
اے این ایف کی جانب سے اس نیٹ ورک سے جڑے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔



