Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان اقتصادی استحکام اور خوشحال مستقبل کی جانب گامزن 

Share It:


ایس آئی ایف سی کی مربوط معاشی اصلاحات کے ثمرات نمایاں، مینوفیکچرنگ سیکٹر میں پائیدار بحالی کا آغاز ہوگیا ہے۔

پاکستانی معیشت میں استحکام کے بعد صنعتی شعبہ نئی توانائی کے ساتھ متحرک ہے جبکہ مینوفیکچرنگ سیکٹر میں نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان کا مینوفیکچرنگ شعبہ فروری 2025 کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس کے اعداد و شمار  کے مطابق بڑھتی  ہوئی طلب اور بہتر پیداوار بحال ہوتے اعتماد کی عکاسی ہے۔ حبیب بینک لمیٹڈ ایس اینڈ پی گلوبل مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس دسمبر 2025 میں 52.8 تک پہنچ گیا جو مسلسل توسیع کی واضح علامت ہے۔

گزشتہ نو ماہ میں نئے آرڈرز  بلند ترین سطح پر ریکارڈ کیےگئے، جو ملکی پیداواری طلب میں نمایاں بہتری کی عکاسی کرتی ہے۔

ملک میں بڑھتی ہوئی معاشی سرگرمیوں کے باعث روزگار کے مواقع میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے۔ صنعتی شعبے میں یہ مثبت پیش رفت ایس آئی ایف سی کی مؤثر معاشی پالیسیوں اور اصلاحاتی وژن کا عملی ثمر ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول