بیجنگ (ویب ڈیسک) عالمی سطح پر الیکٹرانک چپس کی قلت اور نئے اسمارٹ فونز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث چین میں استعمال شدہ موبائل فونز کی خریداری میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
چین کا شہر شینزین، بالخصوص اس کی مشہور ”ہواچیانگ بے“ مارکیٹ، اس وقت پرانے اور مرمت شدہ فونز کی عالمی منڈی بن چکی ہے۔
رپورٹس کے مطابق چین میں ہر سال 40 کروڑ سے زائد فون تبدیل کیے جاتے ہیں، جس کی وجہ سے وہاں پرانے فون انتہائی سستے داموں دستیاب ہیں۔
پاکستان، بنگلہ دیش اور افریقی ممالک کے تاجر شینزین سے بڑی تعداد میں پرانے آئی فون اور اینڈرائیڈ ماڈلز خرید کر اپنے ممالک میں فروخت کرتے ہیں، جہاں مہنگائی کے سبب عام لوگ نئے فونز کے بجائے سستے استعمال شدہ فون خریدنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔



