تنگوانی (رپورٹر: نثار احمد نندوانی) تنگوانی کے قریب جمال کے علاقے میں ایس ایس پی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی نگرانی میں ہادی نندوانی اور کوکاری گینگ کے خلاف دوسرے روز بھی ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہا۔
آپریشن کے دوران پولیس مقابلے میں آچر نندوانی کے بعد زخمی ملزم ظفر اللہ عرف ظفرو کوکاری نندوانی بھی ہلاک ہوگیا، جس کے بعد مقابلے میں مارے جانے والے ملزمان کی تعداد بڑھ کر دو ہوگئی ہے۔
ایس ایس پی کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم مختلف سنگین جرائم کے 21 مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، جبکہ اس کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کرنے کے لیے حکومت کو سفارش بھی کی گئی تھی۔
ایس ایس پی نے مزید کہا کہ ضلع میں امن و امان بحال کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔



