مٹھی (رپورٹر) تھرپارکر کے شہر چیلہار میں پلاٹ کی ملکیت کے تنازع پر مسلح افراد کی فائرنگ سے میگھواڑ برادری سے تعلق رکھنے والے باپ سریش کمار اور ان کے بیٹے لو کمار قتل ہوگئے۔
واقعے کے خلاف مٹھی، چیلہار اور گردونواح کے شہروں میں مکمل شٹر بند ہڑتال کی گئی ہے، جبکہ ورثا اور شہریوں کی جانب سے مقتولین کی لاشیں رکھ کر مٹھی کے کشمیر چوک اور مرکزی شاہراہوں پر دھرنا دیا گیا ہے، جس کے باعث ٹریفک معطل ہے۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداري نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کو شفاف تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔
آئی جی سندھ نے بھی ایس ایس پی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ تمام مرکزی ملزمان کی گرفتاری تک دھرنا جاری رہے گا۔


