Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم؛ انڈیکس 1 لاکھ 82 ہزار کی نئی سطح پر بند

Share It:



کراچی:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں انڈیکس آج بھی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے دن بازارِ حصص میں 1828 پوائنٹس کی شاندار تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 80 ہزار 863 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

بعد ازاں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب آیا اور انڈیکس بتدریج 1940، 1999، 2225، 2357 اور پھر 2634 پوائنٹس کی ریکارڈ تیزی کے ساتھ ایک لاکھ 81 ہزار 669 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا، جو اب تک کی تاریخی اور بلند ترین شرح ہے۔

دوپہر کے بعد بازار حصص میں غیر معمولی تیزی دکھائی دی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 4 ہزار 210 کی تاریخی تیزی کے ساتھ بڑھ کر ایک لاکھ 83 ہزار 245 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

اسٹاک ایکس چینج میں 3373 پوائنٹس کی تاریخ ساز تیزی کے ساتھ کاروبار کا اختتام ہوا اور ہنڈریڈ انڈیکس بڑھ کر 1لاکھ 82ہزار 408 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن بھی پی ایس ایکس میں انڈیکس 2600 پوائنٹس بڑھنے کے نتیجے میں ایک لاکھ 79 ہزار 34 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول