Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستانی نژاد کرکٹرز شامل کرنے والی ٹیموں کو بھارتی ویزا حاصل کرنے میں مشکلات

Share It:


ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کیلیے اپنے اسکواڈ میں پاکستانی نژاد کرکٹرز شامل کرنے والی پانچ ٹیموں کو بھارتی ویزا حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق کینیڈا، اٹلی، عمان، امریکا اور یو اے ای نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو خط لکھ کر ویزا حاصل کرنے میں مشکلات سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی اور بی سی سی آئی کی جانب سے ان ممالک کو تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

ماضی میں بھی انگلینڈ ٹیم کے دو پاکستانی نژاد کھلاڑیوں کو انتہائی تاخیر سے ویزے دیے گئے تھے۔

انگلش ٹیم کے شعیب بشیر اور ثاقب محمود ویزا مسائل کی وجہ سے چند میچز نہیں کھیل سکے تھے۔

برطانوی پاسپورٹ رکھنے کے باجود پاکستان سے تعلق پر ویزا مسائل ہوتے ہیں۔ بھارتی حکومت کی سخت پالیسیز کی وجہ سے پاکستانی نژاد کھلاڑیوں کو ویزا حاصل کرنے میں 90 روز بھی لگ جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ کا باقاعدہ آغاز 7 فروری سے ہونا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول