Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، عالمی اور مقامی سطح پر مزید مہنگا ہوگیا

Share It:



کراچی:

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں  آج پیر کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 39 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 532  ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ کے زیرِ اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 900 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 75 ہزار 962 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونا بھی 3 ہزار 343 روپے مہنگا ہونے سے 4 لاکھ 8 ہزار 60 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا اور نئی قیمت 70.40 ڈالر فی اونس ہوگئی جب کہ مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی 70 روپے مہنگی ہوکر 7 ہزار 524 روپے اور فی 10 گرام چاندی 60 روپے بڑھ کر 6 ہزار 450 روپے کی سطح پر آ گئی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول