Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سائنس دانوں نے ٹی بی کے لیے نئی ٹیسٹ ٹیکنالوجی تیار کرلی

Share It:

[ad_1]

یونیورسٹی آف کیلیوفورنیا، ڈیوس کے محققین نے تپِ دق (ٹی بی) کے لیے ایک نئی بلڈ ٹیسٹ ٹیکنالوجی تیار کی ہے، جو بیماری کی فعال اور متعدی (پھیلنے والی) شکل کی درست شناخت کر سکتی ہے۔ اس پیشرفت کا مقصد نہ صرف تیز رفتار تشخیص اور بروقت علاج کو ممکن بنانا ہے بلکہ نشاندہی کے ذریعے ٹی بی کے پھیلاؤ کو بھی روکنا ہے۔

فی الحال استعمال ہونے والے ٹی بی ٹیسٹ یہ تفریق نہیں کر پاتے کہ انفیکشن فعال ہے یا پوشیدہ۔ اگرچہ ٹی بی، مائیکو بیکٹیریم ٹیوبر کلوسس نامی جراثیم کی وجہ سے ہوتی ہے، لیکن صرف وہی افراد بیماری دوسروں تک منتقل کرتے ہیں جن میں انفیکشن فعال ہویعنی وہ کھانسنے، چھینکنے یا بات کرنے کے دوران جراثیم پھیلا سکتے ہیں۔

اس حوالے سے جامعہ کے پروفیسر عمران ایچ خان کا کہنا تھا کہ ٹی بی سے متاثرہ ممالک میں تقریباً 35 سے 40 فی صد عام آبادی میں یہ انفیکشن پوشیدہ حالت میں موجود ہوتا ہےیعنی لوگ اس جراثیم کے سامنے آ چکے ہوتے ہیں لیکن ضروری نہیں کہ وہ کبھی بیمار ہوں۔ ایسے میں وہ ٹیسٹ جو پوشیدہ انفیکشن پر بھی مثبت نتیجہ دے، فعال ٹی بی کے مریضوں کی شناخت کے لیے زیادہ مؤثر نہیں، کیونکہ اصل خطرہ انہی افراد سے ہوتا ہے جو بیماری کو نادانستہ طور پر دوسروں تک پھیلا سکتے ہیں۔

یہ نئی تحقیق مستقبل میں ٹی بی کے خلاف جنگ میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہو سکتی ہے۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول