Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کچے میں کامیاب آپریشن، اغوا ہونے والی 11 سالہ بچی حورم سعید پٹھان بحفاظت بازیاب

Share It:

کراچی (رپورٹ: جانی خاصخیلي) سندھ پولیس نے کچے کے علاقے میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے اغوا ہونے والی 11 سالہ بچی حورم سعید پٹھان کو بحفاظت بازیاب کرا لیا ہے۔

پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران مرکزی ڈاکو عبدالوحید عرف مُلا مارا گیا، جبکہ متعدد ڈاکو زخمی بھی ہوئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کے احکامات پر کچے کے علاقے میں آپریشن کیا گیا، جبکہ ایس ایس پی شکارپور کی سربراہی میں دو روز سے جاری آپریشن نے بڑی کامیابی حاصل کی۔

پولیس کے مطابق لاہور کی رہائشی جنیفر عامر مسیح کو بھی کچے کے علاقے سے بازیاب کرا لیا گیا ہے، جبکہ آپریشن کے دوران اغوا کار ڈاکو یاسین بنگلانی بھی مارا گیا۔

کراچی میں آئی جی سندھ نے کامیاب کارروائی پر افسران اور جوانوں کے لیے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سندھ پولیس کے آپریشنز مکمل قوت کے ساتھ جاری رہیں گے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ ضیاالسن لنجار نے کہا کہ پشاور سے اغوا ہونے والی 11 سالہ بچی کو شکارپور کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے چنگل سے بحفاظت بازیاب کرانا سندھ پولیس کی بڑی کامیابی ہے۔

وزیر داخلہ سندھ نے شکارپور پولیس، خاص طور پر محمد کلیم ملک اور آپریشن میں حصہ لینے والی پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔

ضیاالسن لنجار نے کہا کہ کچے کے خطرناک محاذ پر سندھ پولیس کے جوانوں نے بہادری، جرأت اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا جو قابلِ فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ عناصر کے مکمل خاتمے تک کچے کے علاقوں میں آپریشن جاری رہیں گے، اور سندھ کی سرزمین پر ڈاکوؤں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول