تازہ ترین
وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی ملاقات ضلع خیرپور میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں، پولیس مقابلے میں 3 مبینہ چور زخمی حالت میں گرفتار خیرپور قومی شاہراہ پر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد شدید زخمی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پھر بھڑک اٹھی، سرکریک میں شادی کی تقریب پر حملہ، 5 افراد ہلاک اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش، پانی گھروں میں داخل، تعلیمی ادارے بند، فوج طلب شکارپور: جمالی برادری کے دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک جاں بحق شکارپور: قتل کے شبہ میں باپ نے بیٹی اور نوجوان کو قتل کردیا، ملزم گرفتار ملیر: ڈکیتی مزاحمت پر 18 سالہ نوجوان قتل، 3 ڈاکو فرار کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، ہوٹل مالک اور مزدور زخمی نواب شاہ: شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں 6 ماسٹرز اور 6 پی ایچ ڈی پروگرامز کی منظوری گمبٹ کے قریب ڈوبنے والے 4 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں کراچی میں خاتون کا آپریشن، آپریشن کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون حاملہ نہیں! سہون: سالانہ میلے کے دوران ریلوے جھولے کی بوگی گر گئی، 4 افراد زخمی ٹنڈو الہ یار: بھنبھرو کوہ اسٹاپ کے قریب 2 سالہ بچی پانی کے نالے میں ڈوب کر جاں بحق میرپور ماتھیلو میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی نیپال اور چین کی سرحد پر سیلاب سے 165 افراد ہلاک، 1500 سے زائد لاپتہ اوباڑو: کمزور دیوار گرنے سے 5 سالہ بچی جاں بحق، بہن زخمی اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے وفاقی حکومت نے 9 فوجی افسران کو سول سروس میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گمبٹ: کوٹ ڈیجی قتل کیس میں پولیس چوکی انچارج برطرف ملیر: گڈاپ سے 28 سالہ نوجوان کی لاش برآمد جیکب آباد: کار سے نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد پولیس افسران کی تصاویر والے اشتہارات پر پابندی نواب شاہ کے قریب ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر، باپ بیٹا جاں بحق، خاصخیلی برادری کا احتجاج نوشہرو فیروز بائی پاس پر خوفناک حادثہ، دو بھائی جاں بحق جیکب آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما دیدار جکھرانی کے بھائی محبوب جکھرانی کی گولیوں سے چھلنی لاش ان کے گھر سے ملی کراچی میں چاپ تعزی کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد، سیکیورٹی ہائی الرٹ سندھ میں ریبیز سے مزید 2 اموات، ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی امریکی طیارہ آبنائے ہرمز کے قریب ہنگامی سگنل بھیجنے کے بعد لاپتہ ہو گیا

کراچی کے تاجروں کا مہنگی بجلی تاجر دوست ٹیکس کے خلاف سڑکوں پر آنے کا اعلان

Share It:

[ad_1]

کراچی کے تاجروں نے مہنگی بجلی اور تاجر دوست ٹیکس اسکیم کے خلاف سڑکوں پر آنے کا اعلان کر دیا اور کہا ہے کہ تاجر اور عوام "آج یا کبھی نہیں” کے مقام پر آگئے ہیں۔

آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے تاجروں کے مظاہروں میں بھرپور شرکت اور اظہار یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ معاشی حالات انتہائی ہولناک اور خطرناک ہوگیا ہے اور ملک اپنی تاریخ کی بدترین بدحالی کے مقام پر پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور کاروباری تباہی نے معیشت کو گہرے دلدل میں اتار دیا ہے، سرمایہ کار بیرونِ ملک منتقل اور سرمایہ دار ملک پر قابض ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے مختصر ترین عرصے میں معاشی تباہی کے ریکارڈ قائم کردیے ہیں، تاجروں کے لیے اب دکانوں پر بیٹھنے کا نہیں سڑکوں پر نکلنے کا وقت ہے۔

عتیق میر نے کہا ہے کہ ہر نیا دن عوام اور تاجروں کے لیے نت نئی مشکلات پیدا کررہا ہے، بجلی کے نرخ ناقابلِ برداشت حد تک بڑھ گئے ہیں اور ادائیگی ممکن نہیں رہی۔

انہوں نے کہا کہ شدید گرمی میں 15،15 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ سے عوام ذہنی مریض اور معاشی حب کراچی کا کاروبار ٹھپ ہوگیا ہے، پوری معیشت ظالمانہ اور غیر منصفانہ ٹیکسوں کے شکنجے میں آگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تاجر دوست ٹیکس اسکیم کے نام سے تاجروں کے ساتھ بھونڈا مذاق کیا گیا، ٹیکسوں کی غیرحقیقی شرحیں اسکیم کی ناکامی کا سبب بن گئیں۔

آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین نے کہا کہ موجودہ حالات کا شکار ہو کر 90 فیصد کاروبار زمین بوس ہوچکے ہیں، 40 فیصد سے زائد ملازم فارغ اور نئی ملازمتوں کے مواقع ناپید ہوگئے، صرف تین سال میں صنعت اور کاروبار 70 فیصد تباہ ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کھربوں روپے کا نقصان ہوچکا، تاجروں، صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کو تاریخ کی تباہ کن صورت حال کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران ملک کو مشکلات سے نکالنے میں مکمل ناکام اور بے بس ہیں، ملک کو افراتفری سے بچانے کے لیے حکومت کو فی الفور غیرحقیقی بجٹ پر نظرثانی حکومتی مراعات اور شاہ خرچیوں میں واضح کمی کرنا ہوگی۔

عتیق میر نے مطالبہ کیا کہ معاشی ایمرجنسی لگا کر ملک اور معاشی حب کراچی کی تجارت کو مزید تباہی سے بچانا ہوگا، پے در پے تباہ کُن اقدام سے ایسا لگتا ہے جیسے حکومت ملک بچانے میں مخلص نظر نہیں آتی۔

تاجر رہنما نے عوام اور تاجروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی بے حسی قابل افسوس اور قابل مذمت ہے، حکمران مکمل طور پر آئی ایم ایف کے آلہ کار بن گئے ہیں، مہنگائی نے قیامت برپا کردی ہے، انارکی، افرا تفری اور بغاوت ملک کے دروازے پر دستک دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ 24کروڑ عوام کو ثابت کرنا ہوگا کہ وہ زندہ لاشیں نہیں زندہ قوم ہیں، تاجر اور عوام "آج یا کبھی نہیں” کے مقام پر ہیں، اپنے حقوق کے لیے اب کمر بستہ ہونا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ تاجروں اور عوام کو باہمی اتحاد سے مہنگائی کے تابڑ توڑ حکومتی حملوں کو روکنا ہوگا، مزید انتظار عوام اور تاجروں کو قبر میں اتار دے گا۔

چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد نے کہا کہ ملک کی معیشت ناقابل واپسی مقام پر آچکی ہے، اب تمام محبانِ وطن شہریوں اور تاجروں کو اپنی بقا کی جنگ جیتنے کے لیے ملک بچاؤ تحریک شروع کرنا ہوگی۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول