Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

حکومت نے کامیاب بات چیت سے امریکی ٹیرف خطے میں کم ترین کرادیا، وزیر تجارت

Share It:


وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے برآمد کنندگان امریکی مارکیٹ میں مسابقتی برتری حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں، حکومت کی جانب سے باہمی ٹیرف کو 29 فیصد سے کم کر کے 19 فیصد کرنے کے لیے کامیابی سے بات چیت کی گئی جو خطے میں سب سے کم ہے۔

وزیر تجارت جام کمال خان کی زیر صدارت امریکی ٹیرف سے متعلق اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں امریکی ٹیرف میں کمی پر برآمد کنندگان اور صنعتکاروں سے مشاورت کی گی۔

اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل، سیکرٹری تجارت جواد پال، تجارت ڈویژن اور صنعت و پیداوار ڈویژن کے سینئر افسران اور 30 سے زائد معروف برآمد کنندگان اور ایس ایم ایز سمیت مختلف شعبوں، سالٹائل، ایپس، ٹیکسٹائل، سپورٹس سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

جام کمال خان نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر ٹیرف میں کمی کے ذریعے فراہم کردہ مواقع پر برآمد کنندگان کے لیے ضروری ہے کہ اس موقع سے فائدہ اٹھانے اور برآمدات کو بڑھانے کے لیے آگے بڑھنے کا راستہ طے کیا جائے۔

انہوں نے وزیر خزانہ اور سیکرٹری تجارت کی کوششوں کے ساتھ ساتھ اس سنگ میل کو حاصل کرنے کے لیے ایک جامع حکمت عملی تیار کرنے میں نجی شعبے کی حمایت کو سراہا۔

معاون خصوصی ہارون اختر نے کہا کہ علاقائی فائدے کو اجاگر کرنے اور حکومت موجودہ حالات سے پیدا ہونے والے کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے صنعت کو زیادہ سے زیادہ تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

صنعت کے نمائندوں نے تجارتی سفارت کاری میں حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے سازگار تجارتی ماحول اور پالیسی سپورٹ پر زور دیا جس کا مقصد مینوفیکچرنگ کی لاگت کو بہتر بنانا اور مستقبل کے کاروباری مواقع کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ان پٹ تک رسائی حاصل کرنا ہے۔

وزیر تجارت نے کہا کہ بہتر تعاون اور فیصلہ کن اقدامات کے ذریعے پاکستان کی برآمدی صنعتیں نمایاں ترقی حاصل کر سکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ برآمد کنندگان کی طرف سے تمام سفارشات وزیر اعظم کو غور کے لیے پیش کی جائیں گی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول