سندھ کے چار اضلاع شکارپور، پنوعاقل، شہدادپور اور وارھ میں دو روز کے دوران پسند کی شادی اور کاروکاری کے نام پر 8 افراد کو قتل کردیا گیا۔
پنوعاقل میں سدرا سمیجو اور دیدار شیخ، شہدادپور میں نثار علی لاشاری اور زکیہ بلیڈی، لکھی غلام شاہ میں مرڪ جوڻيجو اور اللہ رکھیو عرف جمیل جوڻيجو جبکہ وارھ میں اسلم سوڈھر اور بشيران لاشاري کو قتل کیا گیا۔
واقعات نے سندھ میں قانون کی عملداری اور خواتین سمیت پسند کی شادی کرنے والے جوڑوں کے تحفظ پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔


