Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اوباڑو: کمزور دیوار گرنے سے 5 سالہ بچی جاں بحق، بہن زخمی

Share It:

اوباڑو (رپورٹ: علی رضا راجپوت) اوباڑو کے گاؤں مکو ڈہر میں اچانک کمزور دیوار گرنے سے پانچ سالہ زینب جاں بحق جبکہ اس کی چھ سالہ بہن راشدہ شدید زخمی ہوگئی۔

ورثاء کے مطابق دونوں بہنیں گھر کے قریب کھیل رہی تھیں کہ دیوار ان پر گر گئی جس کے باعث دونوں ملبے تلے دب گئیں۔ لواحقین اور پڑوسیوں نے انہیں ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا جہاں زینب کی موت کی تصدیق ہو گئی۔

زخمی راشدہ کو مزید علاج کے لیے تشویشناک حالت میں شیخ زید اسپتال رحیم یار خان منتقل کردیا گیا جب کہ واقعے کے بعد گاؤں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول