کراچی (ویب ڈیسک) کراچی پولیس نے افسران کی ذاتی تشہیر پر پابندی عائد کردی۔ ایڈیشنل آئی جی آزاد خان کے 24 اگست 2026 کے سرکلر کے مطابق سرکاری بینرز، پوسٹرز، بل بورڈز، گاڑیوں، عمارتوں، سوشل میڈیا اور دیگر میڈیا پر کسی بھی پولیس افسر کی تصاویر یا پورٹریٹ استعمال نہیں کیے جائیں گے۔
سرکاری اشتہارات میں پولیس کے ادارے، عوامی خدمت، کارکردگی اور کامیابیوں کو اجاگر کیا جائے گا۔ یادگاری تقریبات کے لیے پولیس شہداء کی تصاویر استعمال کی جا سکتی ہیں۔
احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
پولیس ترجمان کے مطابق اس کا مقصد کسی فرد کو پروموٹ کرنے کے بجائے ادارے پر عوام کا اعتماد مضبوط کرنا ہے۔


