سہون (نامہ نگار) انڈس ہائی وے پر تیز رفتار مسافر وین رکشہ کو بچانے کی کوشش میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں 22 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔
حادثے میں زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حادثہ کا شکار وین حیدرآباد سے شاہ پنج جا رہی تھی۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔



