کراچی (نامہ نگار) رات گئے مختلف مقامات پر گاڑیوں کے تصادم میں فوڈ ڈلیوری سوار سمیت 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔
کراچی میٹرک بورڈ آفس کے قریب تیز رفتار کار موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں فوڈ ڈیلیوری کرنے والا امتیاز جاں بحق ہوگیا۔ حادثے کے بعد کار بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس سے ڈرائیور سمیت کار میں سوار چار افراد زخمی ہو گئے۔ جاں بحق اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔
کورنگی ناصر جمپ کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 29 سالہ نور احمد جاں بحق ہوگیا، نیو گولیمار رضویہ کٹ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ واقعات کی مزید تفتیش جاری ہے۔


