Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

موبائل فونزکی درآمدات میں مزید اضافہ، 10ماہ کے دوران 455 ارب سے زائد کے موبائل فونز درآمد

Share It:

اسلام آباد(ویب ڈیسک) رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں موبائل فونز کی درآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق ملک نے 10 ماہ کے دوران 455 ارب 73 کروڑ روپے مالیت کے موبائل فونز درآمد کیے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 30 اعشاریہ 29 فیصد زیادہ ہیں۔

دستاویز کے مطابق جولائی 2025 سے اپریل 2026 تک موبائل فونز کی درآمدات 455 ارب 73 کروڑ روپے رہیں، جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ حجم 349 ارب 77 کروڑ روپے تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپریل 2026 میں موبائل فونز کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 40 اعشاریہ 71 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ماہانہ بنیاد پر بھی درآمدات میں 18 اعشاریہ 70 فیصد بڑھوتری ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2026 میں پاکستان نے 49 ارب 41 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کے موبائل فونز درآمد کیے، جبکہ مارچ 2026 میں یہ درآمدات 41 ارب 63 کروڑ روپے تھیں۔ گزشتہ سال اپریل 2025 میں موبائل فونز کی درآمدات 35 ارب 12 کروڑ روپے ریکارڈ کی گئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول