Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بھارتی سپر اسٹار وجے کے سیاسی جلسے میں بھگدڑ؛ ہلاکتوں کی تعداد 39 ہو گئی

Share It:


بھارتی ریاست تمل ناڈو میں سپر اسٹار وجے تھلاپتی کی سیاسی جماعت کی ریلی میں بھگدڑ مچ گئی اور درجنوں افراد قدموں تلے کچلے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تمل ناڈو کے ضلع کارُو کی ایرودے ہائی وے پر پیش آیا۔

جہاں شہری اپنے پسندیدہ ایکشن ہیرو کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے جمع تھے۔

جیسے ہی اداکار وجے اسٹیج پر نمودار ہوئے ہزاروں مداح ان کی طرف لپکے اور دھکم پیل میں کچلے گئے۔ سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے۔

افراتفری، رش اور بھیڑ کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔ 50 سے زائد افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

جہاں کم از کم 39 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی جب کہ 30 سے زائد زخمی ہیں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے ایک مجسٹریل انکوائری کا حکم دیا تاکہ واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کیا جاسکے۔

ریاستی حکومت ہلاک شدگان کے لواحقین کو مالی امداد دینے پر غور کر رہی ہے جب کہ فلم اسٹار کی جماعت میں مالی امداد کا اعلان کرے گی۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول