بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا ہے کہ اپنے پورے کیریئر میں ایسا کبھی نہیں دیکھا کہ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی نہ دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ میں شاندار کرکٹ کھیلی لیکن ٹرافی نہیں ملی۔ سوریا کمار یادیو کے مطابق ٹرافی سے متعلق کسی نے ہمیں کچھ نہیں بتایا بلکہ یہ فیصلہ میدان میں ہی ہوا، حتیٰ کہ ہم نے چیمپئنز کا بورڈ بھی آتے اور واپس جاتے دیکھا۔ پریس کانفرنس کے دوران ابھیشیک شرما نے کہا کہ ہم نے ایشیا کپ کی ٹرافی کو محسوس ضرور کرلیا ہے۔



