Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا شان دار آغاز، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Share It:



کراچی:

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا شاندار آغاز ہوا، جس کے نتیجے میں انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن بازارِ حصص میں مارکیٹ کا آغاز ریکارڈ ساز ثابت ہوا، جس کے نتیجے میں کے  ای ایس سی 100 انڈیکس ایک بار پھر بلند ترین سطح کو چھو گیا ہے۔

پیر کے روز پی ایس ایکس میں 659 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کاروبار شروع ہوا، جس کے نتیجے  میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 62 ہزار 916 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بعد ازاں مارکیٹ میں مزید تیزی کے نتیجے میں 791 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 018 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔

یاد رہے کہ  گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی بازارِ حصص میں زبردست تیزی  کا رجحان دیکھا گیا تھا، جس کی وجہ سے مارکیٹ نے تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو لیا تھا۔ جمعہ کے روز ہنڈرڈ انڈیکس 1901 پوائنٹس کے ساتھ ایک لاکھ 61 ہزار 181 پوائنٹس کی سطح پہنچ گیا تھا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول