Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سونم کپور کے یہاں دوسری خوشخبری متوقع

Share It:

[ad_1]

بالی ووڈ کی اسٹائلش اداکارہ سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجہ جلد ہی دوسری بار ماں باپ بننے والے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجہ کی شادی 2018 میں ہوئی تھی اور اگست 2022 میں خوبصورت بیٹے کے والدین بنے تھے۔

کپور خاندان کے ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ سونم کپور امید سے ہیں اور جلد اس حوالے سے ایک تقریب بھی رکھی جائے گی۔

یہ بات بھی دلچسپی سے خالی نہیں کہ سونم کپور نے حال ہی میں فلموں میں واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماں بننے کے بعد سے بیٹے کی پرورش کو وقت دیا لیکن اب واپسی ہے میرے پہلے عشق ہے اداکاری کی طرف۔

سونم کپور نے اُس وقت اپنی واپسی سے متعلق تفصیلات تو نہیں بتائی تھیں لیکن کہا جا رہا ہے کہ وہ فلم "بیٹل فار بٹورا” سے فلمی دنیا میں واپسی کر رہی ہیں۔

تاہم اب ان کے دوبارہ حاملہ ہونے کی خبروں سے اس پراجیکٹ کا معاملہ کھٹائی میں پڑتا نظر آ رہا ہے۔

اس حوالے سے اداکارہ سونم کپور اور ان کے شوہر نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول