Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کوئٹہ میں ٹماٹر کی قیمتوں کی ٹرپل سنچری، دیگر سبزیاں بھی مہنگی، عوام پریشان

Share It:



کوئٹہ:

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ٹماٹر کی قیمتوں نے عوام کے گھریلو بجٹ کو ہلا کر رکھ دیا ہے، 50 روپے فی کلو میں ملنے والا ٹماٹر اب 280 سے 300 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

چند روز قبل ٹماٹر 50 روپے فی کلو میں دستیاب تھا تاہم دو روز پہلے 250 روپے اور اب 300 روپے فی کلو تک جا پہنچا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے 250 روپے میں پانچ کلو ٹماٹر آجاتے تھے، اب مشکل سے ایک کلو ملتا ہے۔

اس غیر معمولی مہنگائی نے شہریوں کے گھریلو اخراجات پر براہِ راست اثر ڈالا ہے۔

دکانداروں کے مطابق کوئٹہ کی منڈیوں میں ٹماٹر کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مقامی ٹماٹر دیگر صوبوں کو بھیجے جا رہے ہیں جبکہ کوئٹہ میں زیادہ تر ایران سے درآمد شدہ ٹماٹر فروخت ہوتے ہیں، جن کی قیمتیں پہلے ہی زیادہ ہیں۔

ٹماٹر کے ساتھ دیگر سبزیوں کی قیمتیں بھی عام شہری کی پہنچ سے باہر ہوگئی ہیں۔ کوئٹہ کی منڈیوں اور بازاروں میں میں لیموں 800 روپے فی کلو، ہری مرچ 200 روپے، کریلا 150 روپے، لہسن 250 روپے، ادرک 600 روپے، پیاز 300 سے 350 روپے، آلو 100 سے 150 روپے، شملہ مرچ 250 روپے، گاجر 100 روپے، کھیرا 120 روپے، مٹر 400 روپے، بھنڈی 150 روپے اور بند گوبھی 100 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہیں۔

یہ مہنگائی صرف کوئٹہ تک محدود نہیں رہی بلکہ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بھی روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔

شہریوں نے حکومت اور متعلقہ حکام سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے تاکہ منڈیوں میں استحکام لایا جا سکے۔ بصورتِ دیگر عوامی احتجاج کے خدشات بڑھتے جا رہے ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول