Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

فرانس میں دو برس کے دوران پانچویں وزیراعظم بھی عہدے سے مستعفی

Share It:


فرانس کے وزیراعظم سیبیسٹیئن لیکورنو نے اپنی تقرری کے صرف 26 دن بعد ہی استعفیٰ دے دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اعلان اُس وقت سامنے آیا جب ایلیزے پیلس نے پیر کی صبح ان کی صدر ایمانوئل میکرون سے ایک گھنٹے کی ملاقات کے بعد ان کے استعفے کی تصدیق کی۔

خیال رہے کہ فرانس میں دو سال کے دوران یہ پانچویں وزیراعظم کا استعفیٰ سامنے آیا ہے جب کہ ایک سال میں مستعفی ہونے والے تیسرے وزیراعظم ہیں۔

لیکورنو نے وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے کے بعد کہا کہ وزیراعظم ہونا ایک مشکل کام ہے لیکن موجودہ حالات میں میرا آگے بڑھنا ناممکن تھا۔ سیاسی جماعتیں سمجھوتے پر تیار نہیں، سب اپنی انا کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انھوں نے مختلف سیاسی دھڑوں پر شدید تنقید کی اور کہا کہ سب ایسے برتاؤ کر رہے ہیں جیسے صرف ان کے پاس ہی اکثریت ہو۔

لیکورنو کی کابینہ کو اپوزیشن نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا کیونکہ اس میں زیادہ تر وزراء سابق وزیراعظم فرانسوا بیرو کی ٹیم سے ہی لیے گئے تھے۔

مختلف جماعتوں نے اس کابینہ کو مسترد کرنے اور عدم اعتماد کی تحریک چلانے کی دھمکی دی۔

فرانس میں گزشتہ دو برسوں میں یہ پانچواں وزیراعظم ہے جو حکومت سازی میں ناکام رہا۔

دائیں بازو کی نیشنل ریلی پارٹی (RN) کی رہنما مارین لی پین نے کہا کہ یہ مذاق اب ختم ہونا چاہیے۔ عوام تنگ آ چکے ہیں۔ واحد حل نئے انتخابات ہیں۔

ایک اور وزیراعظم کے مستعفی ہونے پر فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کو اب تین راستوں میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

وہ ایک نیا وزیراعظم مقرر کرسکتے ہیں۔ قومی اسمبلی تحلیل کرکے نئے انتخابات کراسکتے ہیں یا خود ہی مستعفی ہوجائیں۔

لیکورنو کو ایمانوئل میکرون کا سب سے وفادار ساتھی اور آخری حل سمجھا جا رہا تھا۔ ان کی ناکامی کے بعد اب نئے انتخابات ہی زیادہ منطقی راستہ نظر آتے ہیں۔

 تاہم اس سے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی جماعت کو شدید نقصان اور مارین لی پین کی جماعت کو بڑی کامیابی ملنے کا خدشہ ہے۔

یاد رہے کہ فرانس میں جولائی 2024 کے بعد سے سیاسی عدم استحکام جاری ہے جب ایمانوئل میکرون نے اکثریت حاصل کرنے کی کوشش میں قبل از وقت انتخابات کروائے مگر نتیجہ ایک منقسم پارلیمان کی صورت میں نکلا۔

میشل بارنیئر نے ستمبر  2024 میں عہدہ سنبھالا لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکے لیکن تین ماہ بعد دسمبر 2024 میں اعتماد کا ووٹ حاصل نہ کرپانے کے باعث مستعفی ہوگئے۔

ان کے بعد فرانسوا بیرو ملک کے وزیراعظم بنے لیکن وہ بھی نو ماہ بعد جب انھوں نے کٹوتی بجٹ پیش کیا تو ایوان نے مسترد کردیا جس پر انھیں ستمبر 2025 میں مستعفی ہونا پڑا۔

فرانسوا بیرو کے بعد ملک نئے وزیراعظم سیبیسٹیئن لیکورنو قرار پائے لیکن وہ محض 26 دن ہی اس عہدے پر کام کرسکے۔ سیاسی ہم آہنگی نہ ہونے کے باعث وہ بھی مستعفی ہوگئے۔

 

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول