Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایشیاکپ میں فلاپ ہونیوالے صائم ایوب ڈومیسٹک میں چل نکلے

Share It:


ایشیا کپ میں چار بار  اور رواں سال  چھ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والے صائم ایوب ڈومیسٹک کرکٹ میں چل نکلے، قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے راونڈ میں کراچی بلوز کی نمائندگی کرتے ہوئے صائم ایوب نے فیصل آباد کے خلاف پہلی اننگ میں 63 رنز بناڈالے۔

مرغزارگراونڈ، اسلام آباد میں منگل کو پہلی اننگ میں صائم ایوب نے 142 منٹ کی بیٹنگ میں 89 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 11 چوکے بھی لگائے ایشیا کپ میں ناقس بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے  صائم ایوب نے راونڈ میچز میں عمان، بھارت اور متحدہ عرب امارات کے خلاف مسلسل صفر پر آؤٹ ہو کرہیٹ ٹرک مکمل کی تھی۔

انہوں نے  بھارت کے خلاف سپرفور کے میچ میں 21  اورسری لنکا کے خلاف 2 رنزبنانے کے بعد بنگلا دیش کے خلاف بھی صفر کی خفت کا شکارہوکر رواں برس 6 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے کا بدترین ریکارڈ برابر کیاتھا۔

صائم ایوب ایشیا کپ سے قبل اسی سال  28 مئی کو لاہور میں بنگلا دیش کے خلاف صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد سہ فریقی سیریز میں 2 ستمبر کو افغانستان کے خلاف بھی  کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے تھے۔

تاہم، بھارت کے خلاف  فائنل میں صائم ایوب نے 11 گیندں پر 2 چوکوں کی مدد سے 14 رنزبنائے تھے۔صائم ایوب ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ آؤٹ ہونے والے  دوسرے بیٹر ہیں۔ عمر اکمل 10 مرتبہ اور صائم ایوب 9 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول