تازہ ترین
سندھ کے چار اضلاع میں دو روز کے دوران پسند کی شادی اور کاروکاری کے نام پر 8 افراد قتل میر رضا قتل: تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل کشمور: مال پوری میں مسلح افراد کی فائرنگ، ڈیرہ بگٹی کا رہائشی 56 سالہ نوجوان جاں بحق سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ، سعید غنی سمیت 11 افراد کے خلاف شکایت، عدالت نے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی نوشہرو فیروز: مورو کے قریب زمین کے تنازع پر معصوم بچوں سمیت سوہو برادری کے افراد کا احتجاج وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی ملاقات ضلع خیرپور میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں، پولیس مقابلے میں 3 مبینہ چور زخمی حالت میں گرفتار خیرپور قومی شاہراہ پر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد شدید زخمی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پھر بھڑک اٹھی، سرکریک میں شادی کی تقریب پر حملہ، 5 افراد ہلاک اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش، پانی گھروں میں داخل، تعلیمی ادارے بند، فوج طلب شکارپور: جمالی برادری کے دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک جاں بحق شکارپور: قتل کے شبہ میں باپ نے بیٹی اور نوجوان کو قتل کردیا، ملزم گرفتار ملیر: ڈکیتی مزاحمت پر 18 سالہ نوجوان قتل، 3 ڈاکو فرار کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، ہوٹل مالک اور مزدور زخمی نواب شاہ: شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں 6 ماسٹرز اور 6 پی ایچ ڈی پروگرامز کی منظوری گمبٹ کے قریب ڈوبنے والے 4 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں کراچی میں خاتون کا آپریشن، آپریشن کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون حاملہ نہیں! سہون: سالانہ میلے کے دوران ریلوے جھولے کی بوگی گر گئی، 4 افراد زخمی ٹنڈو الہ یار: بھنبھرو کوہ اسٹاپ کے قریب 2 سالہ بچی پانی کے نالے میں ڈوب کر جاں بحق میرپور ماتھیلو میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی نیپال اور چین کی سرحد پر سیلاب سے 165 افراد ہلاک، 1500 سے زائد لاپتہ اوباڑو: کمزور دیوار گرنے سے 5 سالہ بچی جاں بحق، بہن زخمی اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے وفاقی حکومت نے 9 فوجی افسران کو سول سروس میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گمبٹ: کوٹ ڈیجی قتل کیس میں پولیس چوکی انچارج برطرف ملیر: گڈاپ سے 28 سالہ نوجوان کی لاش برآمد جیکب آباد: کار سے نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد پولیس افسران کی تصاویر والے اشتہارات پر پابندی نواب شاہ کے قریب ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر، باپ بیٹا جاں بحق، خاصخیلی برادری کا احتجاج

چھوٹے شہروں کی ترقی اولین ترجیح؛ پنجاب میں دسمبر تک 1500 گرین بسیں  دوڑیں گی، مریم نواز

Share It:

[ad_1]


لاہور:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ چھوٹے شہروں کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے جب کہ  پنجاب بھر میں دسمبر تک 1500 گرین بسیں  دوڑ رہی ہوں گی۔

پاکپتن میں  الیکٹرک بسوں  کی فراہمی کے منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام میری توقعات سے کہیں بڑھ چکا ہے، اس کے تحت پورے صوبے میں صفائی، سیوریج، صاف پانی اور پبلک ٹرانسپورٹ کے انقلابی منصوبے جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکپتن پہلے سے زیادہ صاف ستھرا اور سرسبز نظر آ رہا ہے اور اب پنجاب کے چھوٹے شہروں کو بھی بڑے شہروں کی طرح خوبصورت اور ترقی یافتہ بنایا جا رہا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ  میری زیادہ توجہ چھوٹے شہروں پر ہے، کیونکہ وہاں عوام ان سہولتوں کے زیادہ حقدار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے لیے 35 ہزار مشینیں خریدی جا چکی ہیں اور اب صوبے بھر میں صفائی کے کام بلاتفریق جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرک بسوں میں ایئرکنڈیشن، فری وائی فائی اور خواتین کے لیے علیحدہ جگہ کی سہولت موجود ہے تاکہ انہیں دوران سفر کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ  پہلے پبلک ٹرانسپورٹ صرف لاہور، راولپنڈی، ملتان اور بہاولپور تک محدود تھی، لیکن اب 1100 نئی گرین بسیں پنجاب کے ہر شہر میں صرف 20 روپے میں سفر کی سہولت فراہم کریں گی۔

مریم نواز نے بتایا کہ دسمبر تک 1500 بسیں سڑکوں پر دوڑ رہی ہوں گی اور اس کے بعد اپریل اور مئی میں 500 مزید بسیں سڑکوں پر آجائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے ضلعی افسران کو ہدایت دی کہ 3 ماہ میں تمام روٹس پر بس اسٹاپس بنائے جائیں تاکہ عوام آرام سے انتظار کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب ڈیولپمنٹ پلان کے تحت جہاں سیوریج نظام بند یا خراب ہے، وہاں نئی لائنیں بچھائی جا رہی ہیں۔ زیر زمین پانی کے ذخائر بھی بنائے جا رہے ہیں تاکہ بارشوں کے دوران شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ وزیراعلیٰ کے مطابق واسا اب صرف لاہور یا چند شہروں تک محدود نہیں بلکہ 25 شہروں میں مکمل آپریشنل ہے، جہاں بارش کے چند گھنٹوں میں پانی نکال دیا جاتا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ہم ہر گاؤں میں 25 کلومیٹر سڑکیں بنا رہے ہیں، گزشتہ سال 20 ہزار کلومیٹر سڑکیں مکمل ہوئیں اور اس سال یہ دائرہ مزید بڑھایا جا رہا ہے تاکہ گاؤں شہروں سے جڑ جائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کے حوالے سے بتایا کہ صرف سات سے آٹھ ماہ میں 90 ہزار گھروں کی تعمیر جاری ہے اور اگلے پانچ سالوں میں پانچ سے سات لاکھ خاندانوں کو اپنا گھر دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 14 لاکھ خاندانوں کو راشن کارڈز جاری کیے جا چکے ہیں جنہیں تین ہزار روپے ماہانہ دیے جا رہے ہیں۔

صحت کے شعبے سے متعلق مریم نواز نے بتایا کہ ساہیوال کارڈیالوجی سینٹر میں کیتھ لیب قائم ہوچکی ہے، سرگودھا میں بھی علاج کی جدید سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ لاہور میں 1000 بستروں پر مشتمل دنیا کا سب سے بڑا کینسر اسپتال تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب سے نادار مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا، جس کے لیے پانچ ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ راولپنڈی، ملتان اور نواز شریف کینسر اسپتال کے لیے بھی جدید مشینری منگوائی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ چند ماہ میں پنجاب کے 25 اضلاع زیرو کرائم زون بن چکے ہیں، اب خواتین، بچیاں اور مائیں بلا خوف باہر نکل سکتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کسان کارڈ کے تحت ہر فصل کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے تک بلاسود قرض فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ کھاد پر تاریخی سبسڈی بھی کا پلان بنا رہے ہیں۔ تمام پروگرام  خواہ چاہے وہ ستھرا پنجاب ہو، صاف پانی، کسان کارڈ یا ٹریکٹر ، پورے صوبے کے لیے بلاتفریق جاری ہیں۔

سیلاب متاثرین سے متعلق مریم نواز نے کہا کہ تاریخ کے بدترین سیلاب میں حکومت نے ڈھائی ملین افراد اور دو ملین مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا اور بارہ لاکھ سے زائد متاثرین کو علاج اور ادویات فراہم کی گئیں۔

خطاب کے آخر میں وزیراعلیٰ نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  جو لوگ ن، م، ش کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ ن م ش سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہیں۔ ایسے لوگ ہمیشہ کی طرح انجام کو پہنچیں گے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول