Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

جرمنی میں نو منتخب میئر چاقو حملے میں شدید زخمی، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

Share It:


برلن: جرمنی کے شہر ہیردکے کی نو منتخب میئر آئرس اشٹالزر چاقو حملے میں شدید زخمی ہوگئیں اور انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جرمن میڈیا کے مطابق 57 سالہ آئرس اشٹالزر پر منگل کے روز ان کے گھر کے باہر چاقو سے متعدد وار کیے گئے۔ رپورٹس کے مطابق وہ زخمی حالت میں خود کو گھسیٹتے ہوئے گھر کے اندر لائیں جہاں سے انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا۔

پولیس اور پراسیکیوٹرز نے مشترکہ بیان میں کہا کہ حملے کی تفتیش تمام پہلوؤں سے جاری ہے، اور کسی قریبی شخص کے ملوث ہونے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔

جرمن خبر رساں ایجنسی ڈی پی اے کے مطابق آئرس اشٹالزر کے 15 اور 17 سالہ بیٹے اور بیٹی کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق میئر کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ تاحال آئی سی یو میں زیرِ علاج ہیں۔

بلڈ اخبار نے تفتیشی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ میئر کے بیٹے نے پولیس کو بتایا کہ اس کی والدہ پر متعدد افراد نے حملہ کیا۔

یہ واقعہ نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے حالیہ بلدیاتی انتخابات کے فوراً بعد پیش آیا، جس کے بارے میں سیاست دانوں کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران غیر معمولی تلخی اور شدت دیکھنے میں آئی تھی۔

آئرس اشٹالزر، جو سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (SPD) کی رکن ہیں، نومبر میں میئر کا عہدہ سنبھالنے والی تھیں۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول